لیاری لٹریری فورم کے تحت نوجوانوں کیلئے ایک تربیتی سیشن کا اہتمام کیا گیا۔ اس سیشن میں نثار موسیٰ جو کہ کتاب ”ٹیچر، بدلتی ہوئی دنیا میں" کے مصنف ہیں، نے نوجوانوں کو مختلف سرگرمیوں کے زریعے انکی شخصی ترقی کے بارے میں آگہی دی۔ انھوں نے بتایا کہ ہمیں کس طرح سے محدود سوچ سکھائی جاتی ہے۔ یہ دنیا دراصل عام انساں بنانے کا ایک کارخانہ ہے۔ خاص لوگوں کی سوچ نہیں سکھائی جاتی۔ نثار موسیٰ نے شرکاء کو بتایا کہ خاص لوگ دولتمند، طاقتور یا اقتدار والے نہیں ہوتے بلکہ خاص لوگ اپنے دماغ کو استعمال کرکے انسانوں کی خدمت کرنے والے ہوتے ہیں۔ خاص لوگ ہجوم منٹیلیٹی کی بجائے اپنی انفردیت کو برقرار رکھ کر کام کرتے ہیں۔ دماغ کے استعمال کے پیچھے ایک سائنس کام کررہی ہوتی ہے۔ ہمارا دماغ معلومات کو پروسس کرتا ہے۔ ہر شخص اپنی ذاتی تصور کے مطابق اپنے رویے(Attitudes) مثبت یا منفی بناتا ہے۔ یہی رویے آگے چل کر ہمارا برتاٶ (Behaviors) بن جاتے ہیں۔ ہمیں اپنے بارے میں مثبت معلومات کے حصول کو ممکن بنانا چائیے۔ ہماری کامیابی کا دارومدار ہماری اپنی Choices پر ہے کہ ہم کس طرح کی زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔
سیشن کے آخر میں سوال و جواب اور تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ شرکاء اپنی ذہنوں میں موجود سوالات کے جواب حاصل کر سکیں ۔

Comments
Post a Comment