Soul of Balochistan Nature bless you Dr Shareen Kahn

بلوچستان میں مسیحا صرف غریبوں کے علاج نہیں کر تے بلکہ غریبوں کے علاج معالجے کے لئے اپنے ہی تنخواہ اور ایکسلینس ایوارڈ سے ملنے والے رقوم بھی غریب عوام کے علاج پر خرچ کر تے ہیں پروفیسر ڈاکٹر شیرین خان نے فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں اپنے ہی جیب سے ہسپتال میں آئی سی یو وارڈ اور لیبارٹری قائم کی جس پر حکومت بلوچستان نے بہترین کارکردگی پر 25 دسمبر کو زیارت میں ایکسلینس ایوارڈ کی تقریب کے دوران ڈاکٹر شیرین خان کو ایکسلینس ایوارڈ کے ساتھ ساتھ پانچ لا کھ روپے کا انعام بھی دیا پروفیسر ڈاکٹر شیرین خان نے پانچ لاکھ روپے کا انعام جیب میں ڈالنے کی بجائے غریب مریضوں کے علاج معالجے اور ان کے ادویات پر خرچ کرنے کے لئے بطور عطیہ پیش کر دیا جس پر عوامی حلقوں نے پروفیسر ڈاکٹر شیرین خان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ مسیحا اگر مسیحا بن جا تے ہیں تو واقعی وہ لوگوں کی خدمات کر سکتے ہیں حکومت کی جانب سے ایکسلینس ایوارڈ کے ساتھ ساتھ جو انعام ملا ہے وہ غریب مریضوں کے علاج معالجے پر خرچ کرنے سے ایک بڑا مقام حاصل کر سکتے ہیں۔

Comments