بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے فائنل ائیر کے طلباء کی کمال مہارت، بی ڈبلیو بی طیارہ ایجاد کرڈالا
خضدار(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے فائنل ائیر کے
انجینئرز\ کی ذہنی مہارت کمال کرگئی ، انجینئرز نے جنگی محاذ پرسازو سامان لیجانے والا طیارے بنا ڈالا اور اسے فضاء میں اڑا بھی دیا، ساتھی انجینئرز اور اساتذہ کی مبارک باد تفصیلات کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے مکینیکل فائنل ائیر کے گروپ اسٹوڈنٹس، انجینئرشمشیر خان ،انجینئر محمد عارف،انجینئر سراج الدین ،انجینئر محمد ظاہر، اورانجینئر سعید احمد کو نئے ایجاد تخلیق کرنے کے لئے پراجیکٹ ملا تھا ، انہوں نے طیارے کے ماڈل بنانے پر کام کیااور اس کو بنا بھی ڈالا ،اور آج
مکینیکل ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین عبداللہ جان کو انہوں نے بریفنگ دی اور طیارے کی خصوصیات بتائے ، مکینیکل فائنل ائیر کے اسٹوڈنٹس انجینئر شمشیر خان اور ان کے ساتھی انجینئرزنے بتایاکہ ہم نے طیارے کا ماڈل انتہائی مہارت کے ساتھ ڈیزائن کیا ہے اور اس کو بنایا ہے ، جو کہ خاص کر جنگی محاذ پر بہتر انداز
میں کام دے سکتا ہے ، جنگی محاذ میں جہاں بڑے طیارے جا نہیں سکتے یا دشمن کے نظروں میں آتے ہیں وہاں یہ بی ڈبلیو بی طیارہ جو کم وزن اور مختصر سا ہے جنگی سازو سامان یعنی اسلحہ وغیرہ پہنچانے کی سہولت کے لئے استعمال میں لایاجاسکتا ہے، جب کہ یہ طیارہ چار جیبل بھی ہے ۔انجینئرز نے تحلیق کردہ اس جہاز کو بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکنا لوجی خضدار کے میوزم میں نمائش کے لئے رکھ دیا ہے ۔مکینکیل ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین عبداللہ کا کہنا تھا کہ جامعہ خضدار میں انجینئرنگ کے طلباء چار سالہ کورس کراتے ہیں ، انجینئرز کا یہ آخری سال تھا جنہیں پروجیکٹ دیا گیا تھا انہوں نے طیارے کا ماڈل بنا دیا ہے


Comments
Post a Comment